ایران کے فٹبال فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج نے آسٹریلیا میں خواتین کے فٹبال ورلڈ کپ کے موقع پر اپنے سعودی ہم منصب کے ساتھ ، فیفا کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں اسٹیڈیم میں خواتین کے داخلے، فیفا میں ایران کے منجمد اثاثوں جیسے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔
ایسشین فٹبال فيڈریشن جلد ہی ایک بیان جاری کرکے باضابطہ یہ اعلان کرے گا کہ ایران و سعودی عرب اب ایک دوسرے کے ملکوں میں کھیليں گے۔ اسی طرح 6 ریفریوں پر مشتمل 2 ٹیمیں وی اے آر کی ٹریننگ کے لئے سعودی عرب جائيں گی۔
واضح رہے ایران اور سعودی عرب نے تمام شعبوں میں تعلقات کی بحالی کا عمل بڑی تیزی سے شروع کر دیا ہے۔
گزشتہ ہفتے ایران کے وزير خارجہ نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ